عالمی نمبر ایک باؤلر بننے کی بہت زیادہ خوشی ہے:حسن علی

عالمی نمبر ایک باؤلر بننے کی بہت زیادہ خوشی ہے:حسن علی
 عالمی نمبر ایک باؤلر بننے کی بہت زیادہ خوشی ہے:حسن علی

  

شارجہ (یو این پی) قومی فاسٹ بولر حسن علی نے کہاہے کہ عالمی نمبر ایک باولر بننے کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔میں کبڈی کھیلا کرتا تھا لیکن بھائی نے کرکٹ کی طرف رکھا ۔اپنے ایک انٹرویو میں حسن علی کاکہناتھا کہ عالمی نمبر ایک باولر بننے کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اتنی عزت بخشی ہے کہ میں آج دنیا کا نمبر ایک بولر بنا ہوں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میری ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے اوریہ میرے والدین کی دعاؤں اور میرے بھائی کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کریئر میں ان کے بھائی عطا الرحمن کا نمایاں کردار ہے جو انھیں کرکٹر دیکھنا چاہتے تھے۔ میں کبڈی کا باقاعدہ کھلاڑی نہیں تھا کبھی کبھی شوق میں کھیل لیتا تھا لیکن مجھے بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا اور میرے بھائی عطا الرحمن نے شروع ہی سے مجھے کرکٹ کی طرف رکھا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی