زیادہ بکئے بھارتی،بنگلہ دیش میں بھی نیٹ ورک ہے:سعید اجمل

زیادہ بکئے بھارتی،بنگلہ دیش میں بھی نیٹ ورک ہے:سعید اجمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی آف سپنربالر سعید اجمل نے کہاہے کہ زیادہ تر بکیوں کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی ان کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے ۔اگر کھلاڑیوں کا ضمیر صاف ہو تو بکی میچ فکسنگ کی طرف راغب نہیں کر سکتے ۔اپنے ایک بیان میں سعید اجمل کا کہناتھا کہ زیادہ تر بکیز بھارت سے آتے ہیں جہاں ان کا ہیڈکوارٹر ہے اور ان کا بنگلہ دیش میں بھی نیٹ ورک بہت پھیلا ہواہے ،اگر کھلاڑیوں کا ضمیر صاف ہو تو بکی انہیں کسی طرح بھی میچ فکسنگ کی طرف راغب نہیں کر سکتے ۔ان کا یونی ویژن نیوز سے کہناتھ کہ سرفراز احمد نے انتہائی شاندار کردار ادا کیاہے اور تمام معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کو آگاہ کیا اور انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیاہے۔

۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اگر بکی کی جانب سے کوئی بھی پیشکش آتی ہے تو اسے فوری طور پر پی سی بی کو بتائیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...