ویمنز ایشز، آسٹریلیا کی پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست

ویمنز ایشز، آسٹریلیا کی پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست
 ویمنز ایشز، آسٹریلیا کی پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست

برسبین(اے پی پی)آسٹریلیا نے ویمنز ایشز سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ نیتلی سکیور 36 اور سیرا ٹیلر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ایشلے گارڈنر نے تین جبکہ الیز پیری اور میگان شوٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا ویمن نے ہدف 49.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلیکس بلیکویل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ کیتھرین برنٹ اور ایلیکس ہرٹلی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...