پی ٹی ایف کے زیر اہتمام دسمبر میں تین قومی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے

پی ٹی ایف کے زیر اہتمام دسمبر میں تین قومی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام رواں سال دسمبر میں تین قومی ٹینس چیمپئین شپس کھیلی جائیں گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان کے مطابق تینوں ایونٹس اسلام آباد میں مرحلہ وار کھیلے جائیں گے۔ایونٹس میں مینز سنگلز،مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز،لیڈیز ڈبلز،بوئز انڈر18اور بوائز انڈر14کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تینوں قومی ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...