ایشین تھرو بال چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج شروع ہوں گے

ایشین تھرو بال چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج شروع ہوں گے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی تھروبال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز (آج) پیر سے سٹی سکول کراچی میں شروع ہوں گے۔ پاکستان تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹرائلز روزانہ شام چار بجے سے چھ بجے تک منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جو کہ رواں سال 25 سے 29 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...