عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان نمائشی ٹینس میچ کھیلنے کیلئے 28 اکتوبر کو ترکی جائیں گے

عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان نمائشی ٹینس میچ کھیلنے کیلئے 28 اکتوبر کو ...

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹینس کے کھلاڑی عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان نمائشی میچ کھیلنے کے لئے 28 اکتوبر کو ترکی روانہ ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان کے مطابق ترکی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو دعوت دی تھی کہ وہ ہمارے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کے لئے کھلاڑیوں کو بھجوائیں۔ فیڈریشن نے عقیل خان، عابد مشتاق اور یوسف خان کو ترکی کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تینوں کھلاڑی 28 اکتوبر کو ترکی روانہ ہوں گے اور وہاں پر نمائشی میچ 7 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی