پرائم منسٹر کرکٹ چیمپین ٹرافی برائے بلائنڈ 30 اکتوبر سے شروع ہوگی

پرائم منسٹر کرکٹ چیمپین ٹرافی برائے بلائنڈ 30 اکتوبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پرائم منسٹر کرکٹ چیمپین ٹرافی برائے بلائنڈ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک ایف نائن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

جس میں اسلام آباد، پشاور ،کشمیر ، گوجرانوالا، لاہور اور بہاولپور شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں اسلام آباد ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 27 سے 29 اکتوبر تک ہوں گے جس میں سے 14رکنی حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ باقی ٹیموں کے اپنے اپنے شہروں میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی