ڈیوس کپ ٹائی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی:ثناء اللہ امان

ڈیوس کپ ٹائی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی:ثناء اللہ امان

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے آئندہ سال فروری میں ہونے والی پاکستان اور کوریا کے درمیاں ڈیوس کپ ٹائی کے لئے انتظامات کوختمی شکل دیدی گئی اور ٹائی کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے آئندہ سال ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کی میزبانی پاکستان کو دی ہے ۔ڈیوس کپ ٹائی پاکستان اور کوریا کے درمیان فروری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادکے گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی جس کے انتظامات کے لئے پی ٹی ایف نے انتظامات کوختمی شکل دیدی گئی اور ٹائی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہے۔ جن میں سکیورٹی، فوڈ، میڈیا کے حوالے سے، ٹیکنیکل، استقبالیہ اور دیگر کمیٹیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں نے پاکستان اور کوریا کے درمیان ہونے والی گروپ ون ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے لئے کا شروع کر دیا ہے اور اس کی نگرانی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کریں گے۔ سیکرٹری نے کہا کہ پی ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور کوریں ٹیم کو بہترین سکیورٹی کے لئے بھی انتظامات کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی ٹیم میزبانی اور گراس کورٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دسمبر میں 3 انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف) ٹینس فیوچر چیمپین شپ میں نامور کھلاڑیوں کے کھیلنے سے ڈیوس کپ کے لئے سود مند ثابت ہو گی اور تینوں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...