بنگلہ دیش کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ(یو این پی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، مومن الحق، لٹن داس، روبیل حسین اور شفیع الاسلام کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، شفیع الاسلام کی 4 برس بعد دوبارہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار 12 مئی 2013ء کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، یہ شکیب الحسن کی بطور کپتان پہلی آسائمنٹہو گی، انہیں اپریل میں مشرفی مرتضی کے ریٹائر ہونے کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی تھی، بنگال ٹائیگرز کو اس کے علاوہ تمیم اقبال، مستفیض الرحمان اور مصدق حسین کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، تینوں کھلاڑی زخمی ہیں۔اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، مومن الحق، سومیا سرکار، امرالقیس، مشفق الرحیم، صابر رحمان، محموداللہ، لٹن داس، ناصر حسین، مہدی حسن میراز، روبیل حسین، شفیع الاسلام، تسکین احمد اور محمد سیف الدین پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...