سری لنکا سےٹی 20میچ ، قذافی اسٹیڈیم کو ’’دلہن ‘‘ کی طرح سجانے کا امکان

سری لنکا سےٹی 20میچ ، قذافی اسٹیڈیم کو ’’دلہن ‘‘ کی طرح سجانے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے سری لنکا کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیاریوں میں تیزی آگئی۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کے پہلے 2میچ ابوظبی ہونگے جبکہ تیسرا اورآخری میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم سمجھے جانے والے اس میچ کی تیاریوں میں تیزی آگئی،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے۔نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے ایریا میں رینجرز، ایلیٹ فورس اورپنجاب پولیس سمیت حساس اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی آمدورفت شروع ہوچکی، ہرآنے جانے وا لے کی کڑی نگرانی جاری رہی، میدان میں تزئین و آرائش کا بیشتر کام توورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلیا تھا، تاہم ٹوٹی کرسیاں تبدیل کرنے اور جہاں ضرورت ہو، صفائی ستھرائی پر توجہ دی جارہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی