سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ، برطانوی رائیڈر نے میدان مار لیا

سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ، برطانوی رائیڈر نے میدان مار لیا

میڈرڈ(یو این پی)اسپین میں ہونے والی سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ میں برطانوی رائیڈر نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔برطانیہ کے چاز ڈیوز دوسری اور ٹام سائیکس تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اسپین میں ہونے والی سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔گزشتہ روز سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ میں ریسنگ ٹریک پر رائیڈرز کا امتحان ہوا، برطانیہ کے جوناتھن ریا نے خوب مہارت اور تیزی دکھا کر ریس جیت لی اورمسلسل تیسری بار ہسپانوی ٹریک پر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اطالوی موٹرسائیکلسٹ کی آپس میں ٹکر انے ایونٹ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔ برطانیہ کے چاز ڈیوز دوسری اور ٹام سائیکس تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...