فلم میں اچھا کردار ملے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں،میگھا

فلم میں اچھا کردار ملے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں،میگھا
 فلم میں اچھا کردار ملے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں،میگھا

لاہور ( فلم رپورٹر) معروف اداکارہ،ماڈل و پرفارمر قتالہ سٹیج میگھا نے کہا ہے کہ ساہیوال میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ میں بہت پذیرائی ملی۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے جو نہایت خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تو پاکستان میں فلمیں بننا ہی بند ہو گئی تھیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اب دوبارہ سے اپنے قدموں پر کبھی کھڑا نہیں کیا جا سکتا مگر خدا کا شکر ہے کہ نوجوان فنکاروں کی فلموں میں آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا اور اب دھڑا دھڑ اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو انڈسٹری کی تعمیر اور بقاء کے لئے نہایت ضروری ہے ۔میگھانے کہا کہ بنیادی طور پر اداکارہ و ماڈل ہوں لیکن جب بھی کسی فلم میں اچھا کردار ملتا ہے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...