ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے،شاہدہ منی

ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے،شاہدہ منی

لاہور(فلم رپورٹر) میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی بھی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے ہیں اور اس پہچان پر فخر محسوس کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہی دعا کرتی ہوں کہ پورا پاکستان امن و امان کا گہوارہ بنے تاکہ فنکار اسی طرح سر گرمیاں کریں جس طرح آج سے کچھ سال ہوا کرتی تھیں ۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہے اور دہشتگردی کے عفریت کے باوجود پاکستانیوں نے بغیر تعطل اپنی سر گرمیاں جاری رکھ کر اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے۔شاہدہ منی نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ معیاری شاعری کو اپنی آواز کے ذریعے گیت کی صورت میں پیش کروں اور یہی میری منفرد پہچان ہے جس پر فخر کرتی ہوں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...