پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے سر گرم

پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے سر گرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی ٹی وی اداکاروں اور اداکاراؤں کے دل میں پھر بھارتی فلموں اور وہاں کی نامور اداکاراؤں کے ہمراہ کام کرنے کا شوق تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے نامور ٹی وی اداکار ہمایوں سعید اداکار ہ کرینہ کپور کے ہمراہ ہیرو آنے کی خواہش رکھتے ہیں،اداکار احسن خان کی خواہش ہے کہ انہیں پریا نکا چوپڑا کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملے،اداکارہ مہوش حیات ،ماہرہ خان بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ کام کرنے کی آرزو رکھتی ہیں،اسی طرح ہمارے متعدد گلوکار اور گلوکارائیں بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا فنی مستقبل جگانے کے منتظر ہیں۔ان گلوکاروں میں حمیرا چنا، حمیرا ارشد، شبنم مجید ،سائرہ نسیم ایسی سنگرز ہیں جو بھارتی گلوکاراؤں کے مقابلے میں بہتر سنگرز ثابت ہوسکتی ہیں۔بھارت کی شوبز انڈسٹری میں ہمارے نامور گلوکار مہدی حسن مرحوم، نصرت فتح علی خان، غلام علی، راحت فتح علی خان اورعلی ظفر ماضی میں پہلے ہی اپنا آپ منوا چکے ہیں،ٹی وی اداکارہ سجل علی بھی بھارتی فلم ’’مام‘‘ میں کرنے کے بعد مزید کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -