فہد مصطفی ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘کے سیکوئل کیلئے نومبر میں ترکی جائیں گے

فہد مصطفی ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘کے سیکوئل کیلئے نومبر میں ترکی جائیں گے

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفی کامیاب فلم’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘کے سیکوئل میں مرکزی کردار کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے میں ترکی جائیں گے۔ انہوں نے مذکورہ فلم کے خصوصی ملبوسات کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر یاسر شکیل چیری سے رابطے کئے ہیں۔ فلمساز و اداکار ہمایوں سعید نے اس فلم کے پارٹ کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں فلم کی لوکیشنز کی ریکی کرکے ترکی سے وطن واپس لوٹے ہیں ، ہمایوں سعید فلم کی کاسٹ کو مکمل طور پر نومبر میں ترکی لے جانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...