بہترین پرفارمنس سے شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں ،ستارہ بیگ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرستارہ بیگ نے کہا کہ بہترین پرفارمنس سے ہی ہی شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں ،لوگو ں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں یہ ہی میری کامیابی ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے پروڈیوسر ز اور ڈاریکٹرز کو چاہے کہ نئے آنے والے فنکا روں موقعہ ضرور دیں کیو نکہ لوگ شوبز انڈسٹری میں نئے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں ۔