مہیش بھٹ کی جانب سے شان کی فلم ’’ارتھ‘‘ کی تعریف

مہیش بھٹ کی جانب سے شان کی فلم ’’ارتھ‘‘ کی تعریف
 مہیش بھٹ کی جانب سے شان کی فلم ’’ارتھ‘‘ کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام مہیش بھٹ نے پاکستانی اداکار شان کی فلم’’ارتھ‘‘ کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم لوگوں کو تاریخ میں لے جائیگی اور نہایت عمدہ ہوگی ۔اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے فلم کے ٹریلر کو خوب سراہا ۔مہیش بھٹ نے کہا کہ فلم نہایت عمدہ ہوگی۔انہوں نے اداکار شان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شان نے ایک ایسی فلم کی ہے جو انہیں اور فلم بینوں کو تاریخ میں لے جائے گی۔مہیش بھٹ نے فلم کے تمام کرداروں کی تعریف کی جبکہ انہوں حمیمہ اور شان کو کہا کہ ان کی حاضری اسکرین پر چار چاند لگا دے گی۔واضح رہے کہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو باکس آفس کی زینت بنے گی،لالی ووڈ اسٹار و فلم ساز شان کی نئی فلم ارتھ2 کا ٹریلر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔ارتھ 2 بالی وڈ کے مشہور فلم ساز مہیش بٹ کی فلم ارتھ کا پاکستانی ریمیک ہے جو 35 سال قبل بھارت میں ریلیز کی تھی۔فلم کے اہم کرداروں میں شان شاہد سمیت عظمی حسن، مہیب مرزا اور حمیمہ ملک شامل ہیں۔فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی کہانی شوبز ستاروں کی ذاتی زندگی کی مشکلات، کامیاب کیریئر کی دوڑ اور زندگی کے خوابوں پر مبنی ہے۔

مزید :

کلچر -