روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری سوچے،اچھی خان
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اچھی خان نے برما میں روہنگیامسلمانوں کے قتل عا م پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم مسلمانوں کے قتل عام پر تمام عالمی برادری کو اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ برمامیں مسلمانوں کو مسلمان ہونے کی بناء پر ان پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ان کی عورتوں کی تذلیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معصوم بچوں کواذیت ناک موت کے حوالے کیا جا رہاہے جو کہ سراسر انسانیت کی تذلیل ہے۔اچھی خان نے کہاکہ برمی مسلمانوں پر بربریت کے اس طوفان نے پوری دنیا کے انسانوں کو خون کے آنسو رلادیاہے۔ دنیاکا کوئی بھی مذہب اس طرح کی بربریت کی اجازت نہیں دیتا جس طرح روہنگیامیں مسلمانوں کونشانہ بنایا جارہاہے۔اچھی خان نے کہاکہ تمام مسلم امہ اور عالمی برادری کو اس ظلم اور بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے
اور ان معصوم لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والوں کو اب روکنا چاہیے اور انہیں ان کے حقوق دلائے جائیں۔