طارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو البم کی ریکارڈنگ
لاہور(فلم رپورٹر) فوک گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو البم کی ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیو میں کی گئی۔طارق خوشحال نوشہروی آج کل اپنے نئے آڈیو البم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو البم کی شاعری ملک کے نامور شعراء کرام نزاکت علی گورائیہ اور ایم اے تبسم نے کی ہے۔اس البم کی ریکارڈنگ ان دنوں ایک مقامی ریکارڈنگ سٹوڈیو میں کی جارہی ہے۔گلوکارطارق خوشحال نوشہرو ی کے مطابق ان کا یہ آڈیو کراچی کی معروف کمپنی ملک بھر میں ریلیز کرے گی۔