فلم بینوں نے مجھ سے بڑی توقعا ت وابستہ کرلی ہیں:فضاء مرزا

فلم بینوں نے مجھ سے بڑی توقعا ت وابستہ کرلی ہیں:فضاء مرزا
 فلم بینوں نے مجھ سے بڑی توقعا ت وابستہ کرلی ہیں:فضاء مرزا

  

لاہور (فلم رپورٹر) فلم رائٹر و پروڈیوسر فضاء مرزا نے کہا ہے کہ تین سپرہٹ کامیاب فلموں کے بعد فلم بینوں نے مجھ سے بڑی توقعا ت وابستہ کرلی ہیں اور میری بھی کوشش ہے کہ میں ان کی توقعات پورا اتر سکوں ۔ا نہوں نے کہا کہ فلم ’’نا معلوم افراد‘‘ ،’’ایکٹر ان لاء ‘‘اور ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘ کی کامیابی سے میرے حوصلے بلند ہوچکے ہیں اور مستقبل میں بھی ا س کامیابی کا سلسلہ جاری رکھوں گی ۔اگلے سال دو سے تین فلمیں بنانے کا ارادہ کررکھا ہے جس میں ایک فلم کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیاہے جو رومانس پر مبنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ میں بطور ماڈل جنید جمشید کے ایک گانے میں پرفارم کرچکی ہوں میرے دوست مجھے مشورے دیتے ہیں کہ میں بھی اداکاری کی طرف آؤں مگر یہ ضروری نہیں جو خوبصور ت ہو اس کو اداکاری کرنی چاہیے ۔

میں رائٹر اور پروڈیوسر کے طور پر اپنی صلاحتیوں کو آزمانا چاہتی ہوں اور اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہش ہے ۔ فضاء مرزا نے کہا کہ میں نے تینوں فلمیں ایک ہی ڈائریکٹر کے ساتھ کی ہیں اور اب آنے والی فلمیں بھی اسی ڈائریکٹر کے ساتھ بناؤں گی ۔

مزید : کلچر