شان کیساتھ ’’ارتھ ٹو‘‘کامیاب فلم ثابت ہوگی :حمائمہ ملک

شان کیساتھ ’’ارتھ ٹو‘‘کامیاب فلم ثابت ہوگی :حمائمہ ملک

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں پاکستان کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی ۔شان کے ساتھ فلم ’’ارتھ ٹو‘‘کامیاب فلم ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،اگر انسان کے ارادے پختہ ہوں تو وہ پہاڑوں میں بھی دودھ کی نہر نکال سکتاہے لیکن شرط صرف نیت کی ہوتی ہے ،اگر انسان اچھی نیت سے کسی کام کا آغاز کرتا ہے تو خدا کی ذات اس کو ضرور کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے فلم ،ٹی وی اورماڈلنگ تینوں شعبوں میں نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ جلد اپنی منزل کے نزدیک پہنچ جاؤں گی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...