مسلم ٹاؤن میں اعلیٰ نسل کے طوطوں کا میلہ ،شہریوں کی بھرپور شرکت
لاہور(نمائندہ پاکستان)مسلم ٹاؤن ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر میں اعلیٰ نسل کے بجریگر طوطوں کا میلہ لگایا گیا، دیدہ زیب رنگ منفرد انداز اور ناز و ادا والے پرندے سبھی کی توجہ کا مرکز رہے۔ تفصیلات کے مطابق طوطوں کی بجریگر نسل پاکستان میں بہت نایاب ہے اس لیے ان پرندوں کو پالنے والے ان کا خیال ننھے بچوں کی طرح رکھتے ہیں اور انہیں اڑ نے اور بولنے کی خاص تربیت دی جاتی ہے۔ گزشتہ روز سجائی جانے والی اس منفرد نمائش میں 80 سے زائد افراد نے اپنے 500 اقسام کے بجریگر طوطے دیکھنے والوں کے لیے رکھے۔ ان نیلے پیلے ہرے اور سفید طوطوں دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ جبکہ اس پرندوں کی نمائش کا مقصد پرندوں سے محبت اور نایاب نسل کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچانا ہے۔اس نمائش میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔