اقبال ٹاؤن زون ، انسداد ڈینگی مہم جاری ، 743مقامات پر لاروے کی نشاندہی

اقبال ٹاؤن زون ، انسداد ڈینگی مہم جاری ، 743مقامات پر لاروے کی نشاندہی

لاہور(جنرل رپورٹر )اقبال ٹا ؤن زون کی یونین کونسلوں میں30764 انڈور سپاٹس اور 135845 کنٹینرز جبکہ 3626آؤٹ ڈور مقامات اور 13431 کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ اس دوران 743 مقامات پر لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔زون بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤ ن زون کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔ ٹاؤن بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت کے افسران کی عدم دلچسپی اور مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت کاروائی کی ہدایت کی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تما م یونین کونسلیں اپنے اپنے علا قوں میں واقع قبرستانوں میں صفائی انتظامات کی متواتر چیکنگ کریں۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1