پاکستان میں تاریخی ورثے کے بیش بہا خزانے موجود ہیں،کیپٹن(ر) عطا محمد خان

پاکستان میں تاریخی ورثے کے بیش بہا خزانے موجود ہیں،کیپٹن(ر) عطا محمد خان

لاہور(پ ر)ہیرٹیج ناؤ کے نام سے الحمرا آرٹس کونسل میں جاری اس ثقافتی میلے کے آخری روزایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان تاریخی حوالے سے بھر پور ملک ہے جس میں موہنجوداڑو ، ہڑ پہ ، کیلاش ، وادی سوات ، ٹیکسلا،ملتان ، اوچ شریف،لاہور سمیت پورے پاکستان میں ورثے کے بیش بہا خزانے موجود ہیں جن کو پروموٹ کر کے نہ صرف ہم اپنے ماضی کو محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ دنیا کو مزید اپنے قریب لا سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اپنے اس ثقافتی ورثے کو بڑھاوا دینا ہوگا ،اس ایونٹ سے پاکستانی ثقافت سے متعلق دنیا کو آگاہی ملے گی۔ ہم اس حوالے سے اور بھی ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے فیسٹیول کے تمام پارٹنرز ،جن میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ،یورپین یونین، برٹش کونسل، یوینسکو، پی یو،فرانسیسی سفارت خانہ ، ایچ ای سی ، حکومت پاکستان شامل تھے، کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے الحمرا آرٹس کونسل میں اس قدر اچھے ایونٹ کا اہتمام کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...