ختم نبوتؐ پر ایمان نہ رکھنے والا اسلام کے دائرے سے خارج ہے،حاجی بشارت

ختم نبوتؐ پر ایمان نہ رکھنے والا اسلام کے دائرے سے خارج ہے،حاجی بشارت

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماو یونین کونسل کاہنہ کے چیئرمین حا جی بشارت نے گزشتہ روز یونین دفتر میں مختلف محکموں کے افسران سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کا عقیدہ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اورختم نبوتؐ پر ایمان نہ رکھنے والا اسلام کے دائرے سے خارج ہے۔ آئین پاکستان نے بھی ختم نبوتؐ کے عقیدے کی توثیق کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم نبوتؐ کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر ہر مسلمان کا کامل ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ علمائے کرام کو اسوہ حسنہؐ کے پیغام اور تعلیمات کو عام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت مسلم لیگ( ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی ہے اورمسلم لیگ نواز کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔ منصوبوں کو جس رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک وقوم کی خدمت نہیں کررہے اور جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1