پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے کے پی کے پر توجہ دیں،عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے کے پی کے پر توجہ دیں،عزیز الرحمن چن

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے کے پی کے میں اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں سندھ میں جلسے کرنے سے عمران خان اپنی مقبولیت میں اضافہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے پیپلز پارٹی کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں علاقائی لیڈر پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کی خاطر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...