پاکستان میں استعماری ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

پاکستان میں استعماری ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سٹی رپورٹر)پاکستان میں استعماری ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ حکومت قادیانیوں سے متعلق تمام شقوں کو سابقہ حالت میں بحال کرنے میں تاخیر نہ کرے۔ 7 بی اور سی سے متعلق ابہام دور کیا جائے۔ اتنے دن گزر جانے کے باوجود ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی سازش کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنا باعث تشویش ہے۔ ختم نبوت کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب صوبائی وزیر قانون کے توبہ نہ کرنے کا نوٹس لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے علمبردار آئین میں موجود اسلامی شقوں پر عمل کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبداشکورحقانی،مولاناعلیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم،مولانا مسعوداحمد،قاری محمداقبال نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تمام قراردادوں پرعمل کرے اور حلف نامہ حذف کرنے والے سازشی عناصرجو کہ آئین کی اسلامی دفعات اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کوبے نقاب کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ،حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر نقب لگانے والوں کو کے نام منظر عام پر لائے ،راجہ ظفر الحق کی سر براہی میں کمیٹی قوم کو اصل صورتحال سے قوم کو آگاہ کرے اور سازشیوں کے چہرے عوام کے سامنے لائے۔