پنجاب پولیس کی امن و امان کی بحالی میں بے مثال قربانیاں ہیں،رانا مبشر اقبال

پنجاب پولیس کی امن و امان کی بحالی میں بے مثال قربانیاں ہیں،رانا مبشر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ، کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے کہاہے کہ پنجاب پولیس شہداء کی فورس ہے جس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عوام کو شرپسندوں، چوروں، ڈکیتوں سے محفوظ بنانے اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لئے اپنے خون کا نذرانہ دیا۔ ہمیں پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے اور جان کی بازی لگا کر عوام کی حفاظت کرنا پنجاب پولیس کا خاصا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل دیے ہیں اور پنجاب پولیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کے باعث لاہور میں سٹریٹ کرائمز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں ڈولفن فورس کی تعیناتی سے وہاں بھی سٹریٹ کرائمز کم ہوں گے، ڈولفن فورس کی تربیت میں ترک نیشنل پولیس اور ترک حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے۔