چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی سکول میں جلسہ تقسیم انعامات

چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی سکول میں جلسہ تقسیم انعامات

لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی سکول میں میٹرک کے سلانہ امتحانات 2017 میں اعلی پوزیشن لینے والی طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار جلسہ تقسیم انعامات پرنسپل غزالہ شاہ کے زیر نگرانی ہوا۔ صدارت ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری گلزار محمد نے کی، جبکہ مہمان خصوصی ایم این اے وحید عالم خان، سابق ایم پی اے چوہدری محمد اقبال اور ٹاؤن شپ کے سماجی رہنما محمد سرفراز خان تھے، دیگر مہمانوں میں جاوید اقبال ، پرنسپل فائقہ مقصود، پرنسپل نعیم الرحمٰن، اللہ رکھا گجر، طاہر ندیم، امتیاز گجر، تنویر نثار تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وحید عالم، چوہدری امین، اور محمد سرفراز خان نے سکول کے علاقہ بھر میں شاندار نتائج اور تعلیمی و ہم نصابی و سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی پر پرنسپل اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ، تقریب میں فردوس فضل ، مسز رضوانہ منیر، فرخندہ جبیں، روبینہ شاہد، نذہت فاطمہ، اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے طالبات اور سال کے بہترین ٹیچرز میں شیلڈیں تقسیم کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...