مسلم لیگ(ن )اداروں کے ساتھ محاذ آرائی اختیار نہ کرے،مرادراس

مسلم لیگ(ن )اداروں کے ساتھ محاذ آرائی اختیار نہ کرے،مرادراس

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اداروں پر چڑھائی کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جس کا خمیازہ اُنہیں بھگتنا پڑے گا۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اپنے ہی دور حکومت میں اداروں کے ساتھ محاز آرائی کر کے امن و امان کی صورتحال بگاڑ رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کے قائدین کیلئے ایسے حالات کی ذمہ داری سے خود کو بچانا مشکل ہو جائے گا۔ اگر نواز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان نے ''ہم نہیں تو کوئی نہیں‘‘ والی پالیسی اپنا لی ہے جس کی بنیاد پر احتساب عدالت کی کارروائی چلنے نہ دینے کی کوشش کی گئی تو اس سے بڑی سیاسی خیانت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کی سیاست کے لیے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...