گٹر کا مین ہول کھلا ہونے پر ایم ڈی واسا کا نوٹس،سپروائزر معطل

گٹر کا مین ہول کھلا ہونے پر ایم ڈی واسا کا نوٹس،سپروائزر معطل

لاہور(جنرل رپورٹر)واسا کے قائم مقام ایم ڈی شکیل احمد کشمیری نے نیو شالیمار سکیم میں گٹر کا مین ہول کھلا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سپر وائزر کامران کو معطل جبکہ ایکسئین سہیل سندھو اور ایس ڈی او ارمغان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔انہیں کہا گیا ہے کہ اس امر کی چوبیس گھنٹے میں وضاحت کریں کہ ان کے علاقے میں سیوریج کی مین لائن کا مین ہول کیوں کھلا تھا کیوں نا آپ کو معطل کر دیا جائے چوبیس گھنٹوں میں شوکاز کا جواب دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1