ودہولڈنگ ٹیکس عوام اور تاجروں پر لٹکتی ہوئی تلوار ہے،میاں کامران سیف

ودہولڈنگ ٹیکس عوام اور تاجروں پر لٹکتی ہوئی تلوار ہے،میاں کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس عوام اور تاجروں پر لٹکتی ہوئی تلوار ہے جس کے باعث عوام کا بینکوں پر سے اعتبار اٹھ گیا ہے بینکوں میں اپنی ہی جمع رقم کے لین دین پر ٹیکس سے بینکوں کے ڈیپازٹ میں کمی اور نقد لین دین میں اضافہ ہوا جس کے باعث بینک سرمایہ کی قلت کا شکار ہیں اور اسٹیٹ بینک وقتاً فوقتاً بینکنگ سیکٹر کو سہارا دینے کے لیے بینکوں کو اربوں روپے ادا کرتا رہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اس ٹیکس کے باعث 2سالوں میں زیرگردش رقم کی گردش میں 25فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ اس سے پچھلے 11سال میں رقم کی گردش میں16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ عوام اور سرمایہ کار کاروبار زندگی کیلئے نقد لین دین یا متوازی نظام اختیار کیے ہوئے ہیں اگر یہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو بینکوں میں رقم جمع کرنے کے رجحان میں کمی اور بینکنگ سیکٹر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1