ذاتی اقتدار بچانے کیلئے نواز شریف کسی بھی شے کو داؤ پر لگا سکتے ہیں ،چودھری آصف بھٹی

ذاتی اقتدار بچانے کیلئے نواز شریف کسی بھی شے کو داؤ پر لگا سکتے ہیں ،چودھری ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ ) تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما چودھری آصف بھٹی نے کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد شریف خاندان اور ان کے پارٹنرز کا جیلوں میں جانے کا وقت بھی آئے گاْ ۔ میاں صاحب خود نہیں بچ سکے تو وہ پارٹی کیسے بچائیں گے اسی لیے ان کے بھائی کے بعد اب وزراء بھی واویلا کرنا شروع ہو گئے ہیں لیکن اپنا ذاتی اقتدار بچانے کیلئے نواز شریف کسی بھی شے کو داؤ پر لگا سکتے ہیں اسی لیے وہ پاکستان کی سلامتی کو بھی اپنے اقتدار سے زیادہ عزیز نہیں سمجھتے چودھری آصف بھٹی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے4برسوں میں کرپشن ،بدانتظامی ، بے روزگاری ،بے یقینی اور افراتفری میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں ہواقوم کو جھوٹے اعداد و شمار میں مبتلا کر کے حکمرانوں نے ذاتی فائدے اٹھانے کے علاوہ کسی معاملے پر توجہ نہیں د ی انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب نیب کو کرپشن کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں کل یہی باتیں عمران خان کرتے تھے تو انہیں سمجھ نہیںآتی تھی انہوں نے کہا کہ آج بھی وفاقی وزراء اور گورنر صاحبان اپنا محکمانہ اور انتظامی کام کرنے کی بجائے سیاست بچاؤ مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔ جس کا ایک مظاہرہ گورنر سندھ نے مریم نواز کے گھر پر حاضری دے کر کیا ہے شاید وہ اپنے آپ کو حقیقت میں گورنر سمجھ بیٹھے تھے لیکن شریف خاندان نے انہیں ان کی حیثیت کا احساس دلادیا ہے ،چودھری آصف بھٹی نے کہا کہ آج بھی اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کی بجائے عدالتوں پر ملبہ ڈالنے کی سازشیں کی جار ہی ہیں ابھی والیم ٹین کے راز عوام تک نہیں پہنچے اور حسن اور حسین نواز نے بھی ملک واپس آنا ہے لیکن چور شور مچانے میں مصروف ہیں۔ آخر کار دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گا ۔

اور قومی دولت لوٹنے والے ایک ایک شخص کو کٹہرے میں آنا ہو گا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...