بھارت کا لداخ میں بھارتی فوج کا نیاانفنٹری ڈویژن قائم کرنے کا فیصلہ

بھارت کا لداخ میں بھارتی فوج کا نیاانفنٹری ڈویژن قائم کرنے کا فیصلہ

جموں(کے پی آئی) بھارت نے لداخ میں بھارتی فوج کا نیاانفنٹری ڈویژن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئے انفنٹری ڈویژن کے قیام کا مقصد چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی کارروائیوں کا جواب دینا ہے ۔بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راؤت نے جموں میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی 47آرمورڈرجمنٹ کو نشان عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کیا انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے لداخ خطے میں درپیش خطرات کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشرقی لداخ میں 17کارپس کے تحت 72انفنٹری ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر