سعودی عرب، موبائل میں بیلنس ڈالنے کیلئے اقامے کی شرط ختم

سعودی عرب، موبائل میں بیلنس ڈالنے کیلئے اقامے کی شرط ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں موبائل فون کی پری پیڈ سم میں بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ نمبر کی شرط ختم کردی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو بیلنس ڈالنے کیلئے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -