مصر سے قربت پر قطر حماس سے ناراض ہے، السنوار

مصر سے قربت پر قطر حماس سے ناراض ہے، السنوار

غزہ ( آن لائن ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں میں مصالحت کے دوران قطر کے کردار اور حماس کی قاہرہ سے قربت پر قطری حکومت ناراض ہے۔ غیر ملکیی خبر رساں ادارے کے مطابقا غزہ کی پٹی میں ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ قطر نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی کوششیں کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکیں، جب کہ مصر کی مصالحتی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔ اس پر قطر کو تحفظات ہیں۔غزہ کی پٹی میں ایک تقریب کے دوران یحییٰ السنوار سے پوچھا گیا کہ کیا ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کے حل کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے فیصلے تک قطر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں معاونت جاری رکھے گا تو ان کا کہنا تھا کہ قطر حماس کے بعض اقدامات پر خوش نہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...