حوثی باغی ایرانی نظام کی اندھی تقلید کر رہے ہیں‘ یمنی وزیراطلاعات ونشریات

حوثی باغی ایرانی نظام کی اندھی تقلید کر رہے ہیں‘ یمنی وزیراطلاعات ونشریات

صنعاء(این این آئی)یمن کی دستوری حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے ایران نواز حوثی شرپسندوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغی ایرانی رجیم کی اندھی تقلید کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایک بیان حوثیوں کی طرف سے آن لائن اخبارات پر پابندیوں کو ایران کی اندھی تقلید قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے صحافیوں کی گرفتاریوں، انہیں جیلوں میں بند کرنے، ان کا عدالتی تعاقب، تشدد جیسے جرائم تسلسل میں نام نہاد قوانین کے ذریعے صحافتی اداروں اور صحافتی آزادیوں پر قدغنیں لگانا ایک نیا جرم ہے جو اس جرائم کے تسلسل کی ایک نئی کڑی ہے۔

الریانی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے ملک میں آزادی صحافت اور صحافیوں کی زندگی خطرات سے دوچار کررکھی ہے۔یمنی وزیر کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسند آزادی صحافت کا گلا گھونٹ پر اپنی کرپشن اور قوم کے خلاف وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حوثی لیڈر اور ان کے ساتھ شکست خوردہ ہوچکے ہیں۔ ان کی شکست حوثی لیڈر اور مں حرف سابق صدر علی صالح کے درمیان پائے جانے والے اختلافات سے عیاں ہوتی ہے۔ باغیوں کی نسل پرستانہ اور تباہی پھیلانے پالیسیوں سے عوام سخت نالاں ہیں۔ انہوں نے ملک کی سلامتی، عوام اور ملک کے مفادات داؤ پر لگا دیے ہیں۔

مزید : عالمی منظر