خبردار انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیو کلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے: روسی

خبردار انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیو کلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے: ...

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرولادیمیرپیوٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی،اس ٹیکنالوجی سے بے رحم ترین فوجی بھی پیداکیے جاسکیں گے۔سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے کہا کہ جینیاتی انجینئرنگ ادویہ سازی سمیت کئی شعبوں میں انہتائی سودمندہے مگر جینیاتی انجینئرنگ سے مخصوص صلاحیتوں کے حامل انسان بھی پیداکیے جاسکیں گے۔روسی صدر نے کہاکہ جینیاتی انجینئرنگ سے ذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی پیداکیاجاناہی تصورنہیں کیاجاناچاہیے بلکہ جینیاتی انجینئرنگ ہی سے ایسافوجی بھی پیداکیاجاسکے گاجوسفاک وبے رحم ہو۔تکلیف محسوس نہ کرنے والے اورکیے پرشرمندہ نہ ہونیوالے فوجی پیداکیے گئے توسفاکیت انتہاپرپہنچ جائیگی اور غیرذمہ داری کاایسامظاہرہ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت ایسے دورمیں داخل ہورہی ہے جہاں انتہائی ذمہ داری کی ضرورت ہے، انسانی اقدارکاخیال رکھاجاناانتہائی ضروری ہے۔

مزید : عالمی منظر