فیصل آباد،نامعلوم موٹر سائیکل سوار کا چاقو سے شادی شدہ خاتون پر حملہ

فیصل آباد،نامعلوم موٹر سائیکل سوار کا چاقو سے شادی شدہ خاتون پر حملہ

فیصل آباد(آن لائن)نامعلوم موٹر سائیکل سوار کا چاقو سے شادی شدہ خاتون پر حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،خواتین میں خوف و ہراس آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ چک جھمر محلہ قائد آباد کی رہائشی کشور خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ستارہ چوک سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے چاقو سے اس پر حملہ کر دیا بچاؤ کے لیئے کشور نے ہاتھ آگے کیئے جس سے اس کے ہاتھ زخمی ہوگئے اور موٹر سائیکل سوار موقعہ سے فرار ہوگئے کراچی میں اس جیسے واقعہ کے ملزم کی عدم گرفتاری اور اس حملہ کے بعد لوگوں اور خاص عورتوں میں خوف وہراس پھیل گیا زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر