پنجاب حکومت ایک عشرہ سے شعبہ صحت کی خرابیاں دورکررہی ہے: عمران نذیر

پنجاب حکومت ایک عشرہ سے شعبہ صحت کی خرابیاں دورکررہی ہے: عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے گزشتہ دس سال میں پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں ستر سال کی خرابیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے، کسی ایک شخص کی انفرادی غفلت سے سارے محکمے کا امیج خراب ہوتا ہے۔ صوبہ بھر میں گائناکالوجسٹ کی نا ئٹ شفٹ میں ڈیوٹی کی نگرانی کے نظام کو مزید سخت کیا جا رہاہے۔پنجاب میں ہفتہ صحت کے دوران 438تحفظ صحت کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ 3لاکھ 62ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی۔سکریننگ کیمپس کے انعقاد سے متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی بر وقت تشحیض ممکن ہو سکے گی،گزشتہ روز خواجہ عمران نذیرکا نجی ہوٹل میں ہیلتھ ویک 2017کی رپو ر ٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا وزیراعلی پنجاب نے صحت کے دو محکمے بنا کر انتہائی دوراندیشی کا فیصلہ کیا تھا جس کا سب سے زیادہ فائدہ پرائمری اینڈ سکینڈری کی سطح پر صحت کے شعبہ کو پہنچا ہے اور بیماریوں کی روک تھام پر بھر پور توجہ مرکوز کی جار ہی ہے۔اس مو قع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اپنے خطاب میں کہنا تھا پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھا یا ہے۔شعبہ صحت کے بجٹ میں دیگر صوبوں کی نسبت ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کے دور افتادہ اضلاع میں نئے ہسپتال قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ پرائمری شعبہ میں تحصیل اور ضلعی ہسپتالوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، جبکہ تقریب سے خطاب میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے کہا ہیلتھ ویک میں اکٹھا کیا گیا ڈیٹا پرائیویٹ سیکٹر کو متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام پر تحقیق کیلئے فراہم کیا جائے گا۔انھوں نے ہیلتھ ویک رپورٹ پر شرکاء کو بریفنگ دی۔عالمی ادارہ صحت،یونیسف اور دیگر عالمی ماہرین نے ہیلتھ ویک منانے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو سراہا۔

مزید :

صفحہ آخر -