پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزیدکئی اونچی دکانیں پھیکے پکوان کے بھید کھول دیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزیدکئی اونچی دکانیں پھیکے پکوان کے بھید کھول دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے اونچی دکانیں اور پھیکے پکوانوں کے بھید کھول دیے۔ موٹر وے اور شہر کے مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کر کے معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ سمت 3فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے سکھیکی ریسٹ ایریا میں کے ایف سی اور فرائی چک کو سیل کر دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ چینز کو زائد المیعاد اشیاء خوردونوش اور کولڈ ڈرنکس کیساتھ ساتھ انتہائی ناقص صفا ئی کی صورتحال پر سیل کیا گیا۔ اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونیوالا کوکنگ آئل بھی انتہائی ناقص پایا گیا۔مزید کاروائیوں میں موٹر وے پر ہی چکن بروسٹ، پام ان، پینوراما ریسٹورنٹ کو 50 ہزار فی کس جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہر کے اندر کارروائیوں میں ایم ایم عالم روڈ کا معروف زی وانگ ریسٹورنٹ باسی، زائد المیعاد، گلی سڑی اشیاء خوردونوش پائے جانے جبکہ کچن میں صفائی کی حالت انتہائی ناقص پر سیل کر دیا گیا،واضح رہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -