پشاور سے لاکھوں مالیتی سمگل شدہ سامان لاہورلانیوالی بس پکڑی گئی

پشاور سے لاکھوں مالیتی سمگل شدہ سامان لاہورلانیوالی بس پکڑی گئی

لاہور(جنرل رپورٹر)کسٹمز اینٹی سمگلنگ ٹیم نے مسافروں کی آڑ میں پشاور سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان لے کر لاہور آنے والی بس بابو صابو انٹرچینج کے قریب پکڑ لی، بس سے سمگل شدہ 780 ایچ ڈی ڈیجیٹل ریسیور، کپڑے، کیمیکل اور آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بابو صابو انٹرچینج کے قریب ایل ای ایس 7987 نمبر مسافر بس کو روک کرتلاشی لی گئی تو کسٹمز اینٹی سمگلنگ ٹیم کو سمگل شدہ 780 ایچ ڈی ڈیجیٹل ریسیور، 1500 گز سمگل شدہ کپڑا، 80 کلو گرام کیمیکل اور آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے مطابق سمگل شدہ سامان کی مالیت 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ سمگل شدہ سامان مسافروں کی آڑ میں لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز اینٹی سمگلنگ ناصر منہاس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آغا قدیر، انسپکٹر گلزار بھٹی، راؤ منصور الہٰی، انسپکٹر کسٹمز اینٹی سمگلنگ اعظم وٹو اور اسلم چوہدری چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...