جوہر ٹاؤن : گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ ، 8لڑکیوں سمیت 19افراد گرفتار

جوہر ٹاؤن : گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ ، 8لڑکیوں سمیت 19افراد گرفتار

لاہور( خبرنگار)جوہر ٹاؤن پو لیس نے مقامی گیسٹ ہاوس میں چھا پہ مار کر 8لڑکیوں سمیت 19افراد گر فتار کر لیا۔گیسٹ ہاؤس کا مالک اور 2جوڑے پولیس سے مبینہ طور پر ساز باز ہوکر آزاد ی حاصل کر نے میں کامیا ب ہوگئے۔گرفتار لڑکیوں اور لڑکوں کی چھترول ، رات بھر ایک ہی حوالات میں بند کردیا۔ بتا یا گیا ہے کہ تھا نہ جوہر ٹاؤن پو لیس کو اطلاع ملی کہ ایف بلاک میں شاہ نامی شخص گیسٹ ہاؤس چلارہا ہے۔جس پر پولیس نے گیسٹ ہاؤس پر چھا پہ ماراتووہاں پر کمروں میں سرعام بداخلاقی پائی گئی جس پر پولیس نے 8لڑکیاں اور11لڑکے گر فتارکرلئے۔جبکہ گیسٹ ہاؤس کا مالک رفوچکر ہوگیاپولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور بعد میں مبینہ طور پر ساز باز کر کے رہاکردیا ۔ پولیس نے اس دوران گرفتار کئے جانے والے دو جوڑوں کو بھی مبینہ طور پر ساز باز ہوکر آزادی دے دی ۔اور پولیس نے 6لڑکیوں اور 9لڑکوں کو نیم برہنہ حالت میں پہلے گیسٹ ہاوس میں اور بعد میں تھانہ لیجا کر چھترول کی۔تاہم ایس ایچ او کے آنے پر تھانیدار غیاث دین نے لڑکیوں اور لڑکوں کو ایک ہی حوالات میں بند کر دیا ۔ ایس ایچ او عتیق ڈوگر کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔تاہم گیسٹ ہاؤس کے مالک اور دو جوڑوں کو چھوڑنے کی اطلاع غلط ہے۔جبکہ سب انسپکٹر غیا ث دین نے بتا یا کہ گیسٹ ہاؤس سے 19لڑکے اور لڑکیاں نہیں بلکہ 15کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید : علاقائی