پتنگ بازوں کیخلاف 15پر کالوں پر کوئی شنوائی نہ ہوئی

پتنگ بازوں کیخلاف 15پر کالوں پر کوئی شنوائی نہ ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی جانب سے پولیس ایمرجنسی 15 پر بار بار کالیں کرنے کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے جس کے باعث جان حادثات نے جنم لے لیا ہے۔ گزشتہ روز شہری دن بھر پولیس ایمرجنسی 15 اور تھانوں کے نمبروں پر پتنگ بازی کے خلاف کالیں کرتے رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہربنس پورہ ،غازی آباد، باغبانپورہ، شالیمار ، گجر پوہ ، مالی پوہ، سمن آباد اور ساندہ سمیت مصری شاہ اور شیراکوٹ کے علاقوں میں پتنگ بازی نے دن بھر بوکاٹا کے نعرے لگائے ہیں اور شہریوں کی جانب سے بار بار 15 پر کالیں کرنے کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی، جس کی بنا پر بڑے سائز او ر رنگ برنگی پتنگوں سے پتنگ بازی کی گئی۔ جس پر شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا چھائی رہی ہے اور رات تک اس قاتل کھیل کے جاری رہنے پر شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -