بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 30سالہ شخص پر اسرار طورپر ہلاک

بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 30سالہ شخص پر اسرار طورپر ہلاک

لاہور(خبر نگار)بھاٹی گیٹ کے علاقے میں 30سالہ شخص پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش نشی قرار دیکر مردہ خانے جمع کروا دی ہے ۔ بتایا گیاہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ کے قریب ایک نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...