ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور قیمتی اشیاء ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوروں ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل Aفون،گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں دو ڈاکوعدنان اور اسکی فیملی کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ وحدت کالونی میں4 ڈاکو اکبر علی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور4لاکھ کی نقدی ،طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، ہنجروال میں ڈاکوؤں نے شہزاد سے5لاکھ کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خورشید سے3لاکھ کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا۔اسی طرح شاہدرہ میں تین ڈاکوارشاد کے گھر میں گھس گئے اورارشاد کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر3لاکھ75ہزار روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے یوسف سے2لاکھ کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔ ملت پارک میں دوڈاکوؤں نے عارف اور اس کے دوست تنویر سے4لاکھ کی نقدی ، موبائل فون اور قیمتی پارچات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے، نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے عابد علی سے3لاکھ کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا۔ وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خاتون سے پرس چھین لیا جس میں ہزاروں روپے کی نقدی و موبائل فون تھا ۔ علاوہ ازیں فیصل ٹاون، شمالی چھاؤنی اورداتادربار سے کاریں چوری ہو گئیں جبکہ وحدت کالونی، شاہدرہ ٹاون، مستی گیٹ، موچی گیٹ، شادباغ، گجرپورہ، ملت پارک،چوہنگ، رائے ونڈ سے شہریوں کی موٹر سائیکلیں چرا لی گئیں۔

مزید : علاقائی