تنخواہ نہ ملنے پر گھریلو ملازم نے مالک ‘مالکن کو چھریاں ماردیں
لاہور(خبر نگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں سابق گھریلو ملازم نے تنخواہ نہ دینے پر گھر کے مالک اور اس کی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا ، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے کیولری گراؤنڈ کے رہائشی 55سالہ صادق امین اور اس کی 50سالہ بیوی شمشاد بی بی نے اکبر نامی شخص کو گھر میں ملازم رکھا ہوا تھا ۔ پولیس کے مطابق اکبر چار ماہ قبل تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ کر چلا گیا تھا گزشتہ روز دل میں رنجش رکھتے ہوئے ملزم اکبر نے مالک اور اس کی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔