گجر پورہ: کپڑے میں لپٹی نامکمل بچے کی لاش برآمد‘ شہری خوفزدہ

گجر پورہ: کپڑے میں لپٹی نامکمل بچے کی لاش برآمد‘ شہری خوفزدہ

لاہور(خبر نگار)گجر پورہ کے علاقے سے کپڑے میں لپٹی نامکمل بچے کی لاش برآمد پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے چائینہ سکیم میں ایک کپڑے میں لپٹے نامکمل بچے کی لاش کو مقامی افراد نے دیکھ کر خوف زدہ ہو کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے سب انسپکٹر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ انسپکٹر ظہیر الدین بابر اعوان نے بتایا کہ قریبی نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے کسی میٹرنٹی ہوم یا نجی ہسپتال سے استقاط حمل کروایا ہے قریبی میٹرنٹی ہومز اور نجی ہسپتالوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جلد ہی گنہگاروں کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔

 

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...