اتوار کو ’’ون ویلنگ ڈے‘‘ کے طور پر منایا گیا،6کمسن ویلر زخمی

اتوار کو ’’ون ویلنگ ڈے‘‘ کے طور پر منایا گیا،6کمسن ویلر زخمی

لاہور(خبر نگار)صوبائی درالحکومت میں ایک مرتبہ پھر ننھے منے ویلرز سڑکوں پر نکل آئے ہیں، گذشتہ روز کینال روڈ پر ننھے منے (کم سن) دن بھر موٹرسائیکلوں پر کرتب کرتے دکھائی دیتے گئے ہیں جس پر 6ویلر ننھے ویلرز گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں چار ویلرز سروسز جبکہ دو ننھے ویلرز جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات رونما ہوئے جبکہ پولیس اور ٹر یفک وارڈن اس خطرناک کھیل کو روکنے میں بری طر ح ناکام رہی ،بتایا جاتا ہے کہ مال روڈ،گلبرگ، لبرٹی کے علاقوں میں دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا بھی ء لگایا گیا۔ جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شور و غل ہلڑبازی خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے تھانوں میں ہی موجود رہی۔ جس کے باعث گذشتہ روز ننھے منے (کم سن)ویلرز زیادہ نظر آئے اور اس میں بالخصوص کینال روڈ اور جیل روڈ پر کم سن ویلروں نے ادھم مچائے رکھا جس میں 6ویلر گر کر موٹر ویلنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے چار ویلروں وقاص اور شعیب کو سروسز جبکہ دو کم سن ویلروں کو جناح ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی