گوالمنڈی: ڈاکو رانی عاصمہ عرف کالی 2ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور(خبرنگار) گوالمنڈی پولیس کی کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو رانی عاصمہ عرف کالی کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضہ سے،موبائلز،گھڑیاں،2 پستول اور ہزاروں روپے نقد برآمدکر لی ہے۔ ایس پی سٹی عادل میمن کے مطابق ملزمہ 35سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس نے ایس پی سٹی کے حکم پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ عاصمہ بی بی کو اسکے2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان ملکر گھروں اور بند دوکانوں کے شٹر وں کے تالے توڑ کر چوریاں کرتے تھے جبکہ ملزمہ عاصمہ بی بی35مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹے ہوئے موبائلز،گھڑیاں، 2 عددپستول اور ہزاروں روپے نقد ی برآمدکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔